کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے قتل اور اقدامِ قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ملزم کو کالعدم تنظیم کی جانب سے فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مختلف مقدمات درج تھے۔