ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 2 فرار
مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب ڈیرہ پولیس اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 02 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈکیت کے قبضہ سے 01 عدد ہینڈ گرنیڈ، 01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور موبائل فون آمد کر لیا گیا۔