لاہور : 1 لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈلیوری بوائے ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا،ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزمان نے کوریئرکمپنی کی رقم ہتھیانےکیلئےڈکیتی کاجھوٹاڈرامہ رچایا،چند روز قبل ڈلیوری بوئے کوریئر کمپنی کا کیش لےجا رہا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈرامہ کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں اور چند روز قبل واردات کا پلان بنایا تھا۔ ملزمان سے 1 لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول، موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان میں ڈلیوری بوئے زین، محسن، احسن شامل ہیں مقدمہ درج کر لیا۔