تازہ ترین

اِن ڈرائیو ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، ان ڈرائیو ایپ کا سوفٹ ویئر آپریٹر ہی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ نکلا.ایس ایچ او گلبرگ  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان  کوگرفتار کر لیا،مرکزی ملزم فرحان ان ڈرائیو ایپ آفس میں سوفٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم فرحان اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھا ،جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیاء چوری کر فرار ہوجاتے تھے،ملزمان ابتک لاکھوں کی اشیاء ان ڈرائیو ایپ پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹ چکے ہیں،ملزمان سے لاکھوں مالیت کی چوری شدہ الیکٹرانکس اشیاء، کپڑے و دیگر چیزیں ،2 پستول برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ک لیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement