پشاور: ہاسٹل سے طالبعلم کی پھندا لگی لاش برآمد
ٹیکنیکل کالج پشاور کے ہاسٹل سے طالبِ علم کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹیکنیکل کالج کے ہاسٹل کے کمرے سے باجوڑ کے رہائشی طالب علم گوہر علی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ گوہر علی کی لاش ہاسٹل کے روم نمبر پانچ میں پھندے سے لٹکی ملی۔ ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔