تازہ ترین

خطرناک سفرکےخاتمے کیلئےٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری، صوبہ بھرمیں خطرناک ماہ13ہزار600سےزائدٹرانسپورٹرز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھتوںپرسواریاں بٹھانےوالےٹرانسپورٹرکو98لاکھ16ہزارسےزائدکےجرمانے کئے۔چھتوں پرسواریاں بٹھانےپر6ہزار700سےزائدگاڑیوں کوبندکیاگیا ، شہریوں کی زندگی کوخطرےمیں ڈالنےوالے666 ڈرائیورز  کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پیسوں کےلالچ میں سواریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنےدینگے۔خطرناک سفرکی حوصلہ شکنی کیلئےٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنانےکیلئےٹرانسپورٹرزٹریفک پولیس کاساتھ دیں،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

 

 

Leave A Comment

Advertisement