موٹروے کی حفاظتی باڑ اور درخت کاٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
موٹروے پولیس M-2 نے فیض پور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا جو فینس کٹنگ اور درخت چوری میں ملوث تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت تعاقب کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے حفاظتی باڑ کاٹنے کے اوزار اور ایک رکشہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت عدیل، ارسلان، شاہ زیب اور انصر کے ناموں سے ہوئی، جو کہ سکنہ شیخوپورہ ہیں۔