شادی کی تقریب میں شراب نوشی کے باعث جھگڑا، 10 افراد زخمی
نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمدمیں شادی کی خوشی میں ہونےوالی رقص کی محفل میں فائرنگ، دس افرادزخمی ہوگئے،دوکی حالت تشویشناک۔
تحصیل قاضی احمد میں شادی کی خوشی میں منعقد محفل رقص میں جھگڑا ہوگیا، بات بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کو مرنے مارنے تک پہنچ گئی، فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ پی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے چار افراد کو حراست میں لیا واقعہ شراب نوشی کے باعث تلخ کلامی پر پیش آیا، اہل محلہ کے مطابق ملزم شراب نوشی کر کے سر عام فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس چھا گیا۔