اوکاڑہ : سی. سی ڈی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار, 2 فرار
سی. سی ڈی اور مویشی چور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 48 مقدمات میں ملوث 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار. زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقلکر دیا گیا ہے.ڈسٹرکٹ آفیسر سی. سی. ڈی کے مطابق کہ دوران گشت4 مسلح ملزمان کافائرنگ سے سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ نواں چک کھڑک سنگھ کے قریب آمنا سامنا ہوگیا کراس فائرنگ میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا 2 فرار ہو گئے .گرفتار ملزمان کی شناخت محسن ولد اشرف اور عرفان عرف بابر ولد بوٹا کے ناموں سے ہوئی ہے موقع سے 2 پسٹل، گولیاں، چوری شدہ بھینس اور شہ زور ڈالا برآمد ہوا ہے ــ پولیس کی مزید کارروائی جاری گرفتار ملزمان ڈکیتی اور مویشی چوری کی 48 وارداتوں میں ملوث پائے گئے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔