رحیم یارخان:مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر باپ بیٹے جبکہ گھریلوناچاقی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان فرار
رنجش کا شاخسانہ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر باپ بیٹے جبکہ گھریلوناچاقی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان فرار پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں ملزمان کی تلاش شروع۔قتل کی پہلی واردات موضع سکندر چاچڑ میں پیش آئی جہاں خاندانی رنجش پر ملزم شبیر احمد وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے جان محمدسیلرا اور اس کے بیٹے پیرل کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے باپ بیٹے کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی قتل کی دوسری واردات دین پور کالونی میں پیش آئی جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم فیاض احمدبلوچ نے سوئے ہوئے اپنے بڑے بھائی ایاز احمدبلوچ کو کسی کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم فیاض احمد نے چند روز قبل اپنی بیوی پر بھی حملہ کرکے اسے شدید زخمی کیاتھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول ایاز احمد کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔