لاہور : فردوس مارکیٹ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش بہن بھائی گرفتار
گلبرگ میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو دوران پٹرولنگ پاشا گراونڈ کے قریب مشکوک جان کر روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزمان سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر آن لائن آرڈر پر سپلائی کرتے تھے۔ملزمان میں حمیرا بی بی اور فیصل شامل ہیں ،،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،،مزیدتفتیش جاری ہے۔