پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئےآئی خاتون سمیت 17 امیدوار گرفتار
:پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئےآئےامیدوارمقدمات درج کروابیٹھے، ڈیجیٹل ڈیوائس کی مددسےنقل کرنےوالاگروہ گرفتار،ڈیجیٹل ڈیوائس بنانیوالےگروہ کاسرغنہ سابق پولیساہلکارنکلا،سپیشلپروٹیکشن یونٹ نےاہلکاراورخاتون امیدوارسمیت17افرادگرفتارکرلیا۔
ملزمان کےخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، چنیوٹ پولیس کےسابق اہلکارعلی نے50ہزارسے5لاکھ میں ڈیوائس فروخت کی، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اہلکارڈیوائس کی مددسےامیدواروں کودوران ٹیسٹ مددفراہم کرتاتھا۔امیدواروں سےڈیجیٹل ڈیوائسزبرآمد کر کے اہلکارکےگروہ کوگرفتارکیا،گروہ پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگریونٹس میں بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی جا رہی ہے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خبردار کرتے ہوئے کہا نوجوان نوسربازوں کے جھانسے میں آکر اپنا فیوچر خراب نہ کریں۔