تازہ ترین

متحدہ عرب امارات سے  5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان  منتقل کردیا گیا۔بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن  جاری ہے، اس دوران  اسپیشل آپریشن سیل نے متحدہ عرب امارات سے  5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اور مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔  سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل بھی شامل ہے ۔

 

Leave A Comment

Advertisement