تازہ ترین

لاہور میں پولیس نے ایک ہی علاقے میں وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔لاہور ایک ہی علاقہ میں  وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش 52 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کیں، ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی تاہم اہلکاروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم عمران قانونی کارروائی کیلئے تھانہ راوی روڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔

Leave A Comment

Advertisement