چنیوٹ : سی سی ڈی سے مقابلہ، 34 وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مارا گیا
تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں سی سی ڈی کا ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ ہوا۔سی سی ڈی کے مطابق مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے سرفراز عرف فاضو ڈاکو ہلاک ہو گیا، سرفراز عرف فاضو ڈکیتی و قتل کی 34 واردتوں میں مطلوب تھا۔ ڈاکو کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔