کوہاٹ: نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
نماز جنازہ کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش پر پیش آیا، فائرنگ کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ گمبٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔