تازہ ترین

پولیس اہلکار کی شہادت کا معاملہ، پولیس نے اہلکار کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک کر دیئے،ایک اہلکار زخمی ہوا۔مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال پہنچنے پر اہل علاقہ اور پولیس اہلکاروں نے سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے، عوام نے ایس ایس پی کو کندھے پر اٹھا لیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی  نےہسپتال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اہلکار منیر سومرو کو جمعے کی شام پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کیا گیا۔واقعے کے بعد لاڑکانہ پولیس کی بھاری نفری نے جیکب آباد لاڑکانہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار رانا سجاد شدید زخمی ہوگیا، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تاحال موجود مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement