تازہ ترین

گوجرہ کے نواحی گاؤں 158 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ملزم ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوجرہ CCD نے دوران ناکہ بندی ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔دوران فائرنگ، ملزمان مکئی کی فصل میں فرار ہوئے،  جوابی کارروائی میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے، زخمی ملزمان ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزمان کی شناخت علی حیدر اور محمد یٰسین کے طور پر ہوئی، برآمد موٹرسائیکل تھانہ صدر گوجرہ سے چوری شدہ نکلی۔

 

Leave A Comment

Advertisement