تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کررہی تھی۔ ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا،مسافرخواتین آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں، خاتون نے 2023 میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔خاتون مسافر کے پاسپورٹ پربیرون ملک روانگی کاریکارڈسسٹم پرنہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی، جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین کو انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement