تازہ ترین

پشاور میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان اور پولیس ٹیم کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزم عالم زیب زریاب کالونی پشاور اور فضل حلیم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزمان سے 2 پستول اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں ابابیل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

Leave A Comment

Advertisement