تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے پشین خنائی بابا میں سیکیورٹی فورسز نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے چنائی بابا میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کے ساتھ ساتھ دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور آپریشن کے وقت بھی وہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پیشن منتقل کردی گئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement