رحیم یارخان: پسند کی شادی سے ناخوش بھائی نے بھائی کومبینہ طورپر زہرکھلا کرکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ خاتون سمیت تین افرادگرفتار
پسند کی شادی سے ناخوش بھائی نے بھائی کومبینہ طورپر زہرکھلا کرکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد خاتون سمیت تین افراد کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی‘ محمدآباد کالونی کے رہائشی اللہ ڈیوایانے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کے بھائی نے 45سالہ محمدظفر کو نامعلوم زہرکھلاکرموت کے گھاٹ اتاردیاہے اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منقل کردی‘ پولیس نے ذرائع نے بتایاکہ مقتول محمدظفر کی شادی15روزقبل مسماة عالیہ بی بی کے ساتھ ہوئی مقتول اس شادی سے ناخوش تھاجس کی رنجش پرملزمان اسی کالونی کے رہائشی رجب‘عالیہ بی بی اور اصغرنے مبینہ طورپر زہر کھلاکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ بعدازاں پولیس نے خاتون سمیت تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔