کچے کے علاقوں کے ڈاکو بے لگام ہو گئے، 30 ڈاکوؤں نے مظفر گڑھ پر یلغار کر دی اور 180 بھینسیں چھین کر لے گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ہوئی جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد نے واقعہ کے کئی گھنٹے بعد پولیس کو آگاہ کیا، جائے وقوعہ کچے کے اس علاقے کا ہے جہاں پہلے ہی آپریشن جاری ہے۔ ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے دریائی علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement