تازہ ترین

پشاور کے علاقے خٹکو پل میں فریقین میں لڑائی، 6 افراد قتل، گولی لگنے سے 1خاتون شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق خٹکو پل کے علاقے میں دو خاندانوں کے مابین لڑائی جھگڑا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہیں، گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی اور 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement