تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم صغیر حسین کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس امجد رفیق نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم صغیر حسین نے اپنی رہائی کیلئے ایک مرتبہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، درخواست گزار کے مطابق وہ 1989 سے جیل میں قید ہے، لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی، مجرم نے سزا کم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ تین بار عمر قید کی سزا الگ الگ چلے گی، مجرم کو دیگر دفعات کے تحت بھی ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجرم کی کل سزا 100 برس ہو گئی۔ پاکستان پریژن رولز 1978 کے تحت مجرم نے سزا معافی کی درخواست دی، 100 برس سزا ہونے کے باعث مجرم صغیر حسین 59 برس کی سزا معاف کرانے میں کامیاب ہو گیا، مجرم کی تاحال ساڑھے چار برس کی قید باقی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement