وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جہلم سے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کا نام وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل ہے۔ملزم نے 8 افراد کو سمندری راستے سے یورپ بھجوایا تھا۔لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 راستے سے واپس آ گئے تھے۔ ملزم نے متاثرہ فیملیز سے 24 لاکھ روپے فی کس وصول کیے تھے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں  مقدمات درج ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement