عارف والا: عطائی ڈاکٹرکی غفلت، غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق
عارف والاکے گاؤں 161 ای بی میں کمسن بچہ عطائیت کی بھینٹ چڑھ گیا۔عطائی کے غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ورثا کے مطابق 4 سالہ غلام احمد کو پھوڑے پھنسی کے علاج کے لیے کلینک پر لایا گیا تھا، انجکشن لگتے ہی بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ وقوعہ کے بعد عطائی موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس نے عطائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے فوری کاررووئی کرتے ہوئے عطائی کے کلینک کو سیل کر دیا۔