اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ رشوت ستانی میں مطلوب پٹواری محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم محمد یوسف اینٹی کرپشن کے دو مقدمات نمبر 13/26 اور 21/26 میں مطلوب تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دو مختلف شہریوں سے بالترتیب 42 ہزار روپے اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے رشوت وصول کی۔  دونوں معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 

Leave A Comment

Advertisement