اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ, ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار
تھانہ صدر دیپالپور کی حدود شاہ یکہ روڈ موہل موسی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ چار ڈاکوذیشان گجر کے دو ملازمین کو اسلحہ کے زور پر رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کرنےکے بعد ٹرانسفارمر چوری کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، تاہم اہلکار حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اکا دکا فائر کئے اور مائیکرو اسپیکر کے زریعے ملزمان کو ہتھیار پھینکنے اور گرفتاری دینے کو کہا مگر ملزمان نے بدستور فائرنگ جاری رکھی. ملزمان کی فائرنگ کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا ہی ساتھی امانت ہلاک ہو گیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 48 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے موقع سے ملزم کے قریب نقدی، چھینے گئے موبائل فون، ٹرانسفارمر چوری کے آلات اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے