مریم نوازکی عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنے کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیات(WorldEnvironmentDay)کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں صوبے میں پلاسٹک کے خاتمے کا غیر معمولی عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنے کی اپیل کردی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گزشتہ سال فوگ میں نمایاں کمی اورماحول کی بہتری پراظہار تشکرکیا اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں نمایاں ماحولیاتی بہتری پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور پوری ٹیم کوشاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے استعمال پرقانونی کارروائی کے تسلسل، پنجاب میں خطے کی پہلی انوائرمنٹ آبزرویٹری پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ زمین خوبصورت کرہ ہے اس کی حفاظت اوربقاء کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنا ہم سب کا فرض ہے،،ماحولیاتی آلودگی میں کمی اورسموگ کے تدارک کیلئے موثر اورپائیدار اقدامات سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پنجاب ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پیشگی الرٹ کی صلاحیت حاصل کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔
مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم سے صوبہ بھرمیں فضائی آلودگی انڈیکٹر کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، پنجاب کی پہلی ”انوائرمنٹ وال“پر24/7ماحولیات سے متعلق اداروں کا مانیٹرنگ سسٹم کام کررہا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،بھٹہ خشت اور فصلوں کی باقیات جلانے سمیت ماحولیاتی قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پرقانونی کارروائی جاری ہے۔سموگ کے تدارک کیلئے 30 جدید بارفوگ گن کاموثر استعمال کیا جارہاہے،لاہورسمیت دیگر شہروں کیلئے مزید سموگ گن بھی لارہے ہیں، پائیداراورموثر ماحولیاتی آلودگی کیلئے صوبہ بھر میں شجرکاری کمپین مسلسل جاری ہیں، پنجاب حکومت گرین پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان ویژن کے تحت پورے صوبے میں شجرکاری کررہی ہے،ہمارا مذہب اور اخلاقی اقدار بھی ہمیں صفائی اور ماحول کی حفاظت کا درس دیتی ہیں، نئی نسل کی بقاء کیلئے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہے۔نئی نسل کو آبی توانائی اورموحولیاتی وسائل کے تحفظ کیلئے مشترکہ عزم کا اظہارکرنا ہوگا، ماحولیات کے عالمی دن پر فطرت کے تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شعور بیدار کرنا ہے، آئیے پلاسٹک ترک کرنے اورماحولیات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔
Leave A Comment