لاہور: گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنے والا مستری مزدور پر مشتمل گروہ گرفتار
گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنے والا مستری مزدور پر مشتمل گروہ گرفتار کر لیا گیا۔چوکی صوئے اصل پولیس نے کاہنہ سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئیں۔ ملزمان دن کے اوقات میں گھروں میں مستری مزدور کا کام کرتے تھے، ملزمان کام کے دوران گھروں میں داخل اور فرار ہونے کی معلومات حاصل کرتے۔ ملزمان پلان کے مطابق رات گئے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پانی کی موٹریں، 2 لاکھ سے زائد نقدی، سلور تار، 2 پستول اور 3 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ ملزمان گل فراز اور زبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
Leave A Comment