لاہور : پولیس کی کارروائی، 14 جواری گرفتار
شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو شادمان مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور تاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
Leave A Comment