لیاقت پور: پھٹہ رکشے میں کپڑا آنے سے حادثہ، 8 ماہ کا بچہ جاں بحق
پھٹہ رکشے میں کپڑا آنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ چک نمبر 52 اے کے قریب پیش آیا، حادثے میں معصوم بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں، بچے کی موت رکشہ سے گرنے کے باعث ہوئی۔ بچے کی نعش اور زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا۔
Leave A Comment