تازہ ترین

پنجاب حکومت نے گھروں میں رکھے طوطوں کے لیے لائسنس لازمی قراردے دیا گیاچار اقسام کے مقامی طوطے لائسنسنگ میں شامل ہیں خلاف ورزی پر محکمہ وائلڈ لائف کو کارروائی کا اختیار مل گیا۔   پنجاب میں مقامی طوطوں کی آن لائن لائسنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔شوقیہ طوطا رکھنے کا لائسنس فیس ایک ہزار روپے،سمال بریڈر  20ہزار جبکہ  لارج بریڈر کی لائسنس فیس 30ہزار روپے مقر رکی گئی ہے۔ شوقیہ اور بریڈرز کے لیے الگ الگ لائسنس کیٹیگریز مختص ہیں ،گھروں میں رکھےچار اقسام راء، گانی دار، سلیٹی سر اور جامنی سر والے طوطوں کیلئے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ طوطے رکھنے والوں کے لیے حلف نامہ جمع کروانا لازمی ہوگا۔ لائسنس کے بعد طوطوں کو منفرد رنگ کوڈز پہنائے جائیں گے۔

سمال اور لارج کاٹیج بریڈرز کے لیے خصوصی شرائط نافذ کی گئیں ہیں بریڈرز کو افزائش نسل کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا۔سمال بریڈر 10 فیصد جبکہ لارج بریڈر 20 فیصد طوطے آزاد کریں گے۔

Leave A Comment

Advertisement