لاہور : گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 80 ہزار چھاپے
گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی، رمضان کے چھٹے روز صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 80 ہزار سے زائد چھاپے مارے۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی کےمطابق اوورچارجنگ کے مرتکب 5883 افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے، گراں فروشی پر 73 مقدمات درج کر کے 650 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناجائز منافع خوری پر ایک کروڑ 16 لاکھ ایک ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ پنجاب بھر میں چکن گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی شامت آگئی ہے، ایک دن میں 4 ہزار 300 سو سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔برائلر گوشت کے اوور چارجنگ میں ملوث 916 قصابوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، چکن گوشت کی ناجائز منافع خوری پر 4 مقدمات درج 55 کو گرفتارکیا گیا۔
Leave A Comment