سرکاری سکولوں میں تعینات ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی مبینہ نااہلی سامنے آ گئی ہے، جس کے باعث 322 سرکاری سکولوں میں عارضی طور پر بھرتی کیے گئے درجہ چہارم کے ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ 2021 کے بعد بھرتی کیے گئے ملازمین کی مدتِ ملازمت پوری ہونے کے باوجود کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی۔ درجہ چہارم کے ان ملازمین کا کنٹریکٹ 31 دسمبر کو ختم ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں یکم جنوری سے 322 ملازمین کی تنخواہیں بند ہو گئی ہیں۔متاثرہ ملازمین میں نائب قاصد، سکیورٹی گارڈز اور خاکروب شامل ہیں، جو لاہور کے 322 سرکاری سکولوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سکولوں میں صفائی اور سکیورٹی جیسے بنیادی انتظامات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ملازمین نے حکومتِ پنجاب اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے اور کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave A Comment