شدید دھند کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن بند، 5 پروازیں منسوخ
لاہور ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ پروازیں منسوخ اور نو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ایئر کی پروازEY 284, لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر کی پرواز EY 285,لاہور سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA 410, بحرین سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز PK 531, لاہور سے کراچی جانے والی پرواز PA 401منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں.جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز PF 717، جو ساڑھے 12 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ہیں، کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز PK 840 کو ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا رہا ہےتاخیر کا شکار پروازوں میں شامل ہیں.
مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے نئی فلائٹ معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave A Comment