پنجاب حکومت کا چھتوں کےساتھ پارکس میں بھی بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے بسنت کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چھتوں کے ساتھ پارکس اور کھلے مقامات پر بھی پتنگ بازی ہوگی، بسنت 2026 پارکس اور کھلے مقامات میں ایس او پیز کے تحت اجازت ہوگی، لاہور کے پارکس بھی بسنت کی رنگینیوں کا حصہ بنیں گے۔ ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بسنت صرف چھتوں تک محدود نہیں، پارکس میں بھی جشن کی اجازت ہے، پارکس میں بسنت منانے کی مشروط منظوری دے دی گئی۔ایس او پیز پر عمل لازمی، پارکس میں بھی بسنت کی اجازت دے دی گئی ہے ، پورے لاہور میں بسنت ہے پارکس بھی لاہور کا حصہ ہیں۔
Leave A Comment