تازہ ترین

ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف ایکشن، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ارشد خان، حمزہ جٹ، اظہار پرویز اور سنیل سدرک شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد خان اور اظہار نے شہریوں کو کمبوڈیا بھجوانے کیلئے 26 لاکھ بٹورے، ملزم حمزہ جٹ نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے ہتھیائے۔  ملزم سنیل سدرک نے شہریوں کو نیدرلینڈ بھجوانے کیلئے 11 لاکھ بٹورے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement