لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو نے تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گھروں سمیت پرائیویٹ آبادیوں سے بھی ڈبل سورس کنکشن ہٹائے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل سورس کنکشن جانی حادثے کا باعث بنتا ہے۔لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ڈبل سورس کنکشن سے لائن مین جانی حادثے کا شکار ہوا۔لیسکو حکام کے مطابق آئندہ ڈبل سورس کنکشن سے حادثہ ہوا تو ایکسیئن اور ایس ڈی او نوکری سے جائیں گے۔صرف ہسپتال، گورنر ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کو خود مختار فیڈر پر ڈبل سورس کی اجازت ہے۔
Leave A Comment