لاہور : نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا شبہ
لاہور کے گنجان آباد علاقے مزنگ میں ایک گھر کی تیسری منزل سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کی شناخت عثمان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔اہلخانہ نے ابتدائی بیانات میں بتایا ہے کہ عثمان گھریلو حالات اور پریشانیوں سے شدید دلبرداشتہ تھا، جس کی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضروری ضابطہ کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Leave A Comment