تازہ ترین

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو (تحصیل شالیمار) میں پیرا فورس کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔

لاہور: گڑھی شاہو میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=77478

تحصیل شالیمار کی ایس ڈی ای او رابعہ الطاف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث دونوں سارجنٹس کو معطل کر دیا۔ ایل پی جی گیس دکان کے مالک کے مطابق، اس کی دکان پر کام کرنے والا ملازم پیرا فورس کے اہلکاروں کو دیکھ کر گھبرا گیا اور اس نے دو مرتبہ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ اسی بات پر اہلکاروں کو غصہ آیا اور انہوں نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا، حتیٰ کہ اسے تھپڑ بھی مارے۔دکاندار کے مطابق، اہلکاروں نے بعد ازاں ملازم کو یہ کہتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کی کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار معلومات حاصل کرنے کے لیے آئے تو اس سے تعاون کیا جائے اور وہاں سے بھاگا نہ جائے۔

واقعے کے بعد ایس ڈی ای او رابعہ الطاف کی جانب سے فوری کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ ملازم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement