گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار
تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ماہ قبل گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، ملزمہ اپنی ساتھی کے ہمراہ گھر میں کام کاج کے بہانے داخل ہوئی اور اپنا فرضی اور جھوٹا نام مالک مکان کو بتایا، ملزمہ طلائی زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی۔مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گھریلو ملازمہ اس کے شوہر اور ساتھی کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment