لاہور : سیشن کورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی چوتھی منزل سے نوجوان گر کر جاں بحق
سیشن کورٹ کے جیوڈیشل کمپلیکس کی چوتھی منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی 26 سالہ علی کے نام سے شناخت ہوئی ، آصف کالونی شالیمار کا رہائشی تھا، واقعہ آج 5 بجے کے قریب پیش آیا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔متوفی لاہور بار کے انتخابات دیکھنے آیا تھا، حادثے کا شکار ہو گیا۔لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ، ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائے گی۔
Leave A Comment