پاکپتن : 2 سال قبل 15 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا معمہ حل، بہنوئی قاتل نکلا
پاکپتن کے علاقے عارف والہ میں دو سال قبل 15 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث شاطر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دو سال قبل عارف والہ میں 15 سالہ لڑکے علی رضا کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔واقعے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو مقتول علی رضا کا بہنوئی ہے۔
Leave A Comment