تازہ ترین

شہر کی اوپن مارکیٹوں میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مارکیٹ سروے کے مطابق آلو کا سرکاری ریٹ 18 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازار میں یہ 40 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 60 سے 80 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 55 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بازار میں یہ 130 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن سرکاری نرخ 190 روپے کے مقابلے میں 250 روپے فی کلو جبکہ ادرک 260 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح مٹر کا سرکاری ریٹ 38 روپے کے مقابلے میں 90 روپے فی کلو، لیموں 60 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو اور گاجر 28 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا۔ انار سرکاری نرخ 772 روپے کے مقابلے میں 900 روپے فی کلو، سفید انگور 420 روپے کے بجائے 700 روپے فی کلو جبکہ امرود 138 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement