لاہور: 32 سالہ خاتون کا بہیمانہ قتل
شفیق آباد کے علاقے میں 32 سالہ خاتون نمرہ کے اندوہناک قتل کے واقعے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کا تفصیلی معائنہ کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نمرہ کو نامعلوم ملزم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ واقعے کے وقت نمرہ کا شوہر اپنی والدہ کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے گیا ہوا تھا جبکہ نمرہ گھر میں اکیلی موجود تھی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے موقع پر موجود شواہد کا جائزہ لیا اور ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔
فرانزک ماہرین بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Leave A Comment