تازہ ترین

لیسکو نے دھاتی تار کے استعمال پر بجلی بندش کا عندیہ دے دیا  چیئرمین لسیکو عامر ضیاء نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو دھاتی تارکے نہ استعمال سے  مشروط کردیا ، اپنے بیان میں کہا عوام دھاتی تار  کا استعمال نہ کریں یہ سسٹم کے لئےنقصان دہ ہو  سکتا ہے۔  پنجاب حکومت نے اچھا قدم اٹھایا۔ لوگوں کو بڑے  عرصے بعد یہ ایک موقع ملا اسے نارمل  ڈور گڈی تک محدود رکھیں ۔ ہماری کوشش ہو گی بسنت کے دروان کہیں بجلی بند نہ ہو۔  لیکن دھاتی تار کا استعمال ہوا تو سسٹم بچانے کے لئے فیڈر اور گرڈ بند کر سکتے ہیں۔  گرڈوں کو بچانے کے لئے جال بچھائے جا رہے تاکہ دھاتی ڈور سے بچا جائے ۔

Leave A Comment

Advertisement