لاہور: گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق
لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سوتر منڈی چوک اندرون لوہاری گیٹ کے قریب پیش آیا، آگ گھر کے کمرے میں پڑے پٹرول کے گیلن میں لگی۔ آگ لگنے کے اس واقعہ میں گھر میں موجود خاتون جھلسنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون کی45 سالہ شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش میو ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
Leave A Comment