لاہور : کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر129ملزمان گرفتار
گزشتہ 15روز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت129ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 72مقدمات درج کئے گئے۔سی سی پی او کےمطابق کرایہ داری ایکٹ پر زیروٹالیرنس ،مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،ٹیننٹ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پربلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔
Leave A Comment